حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔ ان کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
شہباز کابینہ کی منظوری، لیفٹیننٹ جنرل ر محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم سے ملاقات، مبارکباد دی۔۔۔!!! pic.twitter.com/SRw99ato2C
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 4, 2025
اس سلسلے میں چیئرمین واپڈا محمد سعید نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آبی وسائل، قومی ترقی کے منصوبوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے محمد سعید کو چیئرمین واپڈا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین واپڈا تعینات لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید وفاقی حکومت وفاقی کابینہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین واپڈا تعینات لیفٹیننٹ جنرل ر محمد سعید وفاقی حکومت وفاقی کابینہ وی نیوز لیفٹیننٹ جنرل چیئرمین واپڈا
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔