سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی چار روز کے لیے نظر بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو چار دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردار عبد القیوم نیازی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی سرگرمیاں علاقے میں بدامنی کا باعث بن سکتی تھیں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف دفعہ سولہ ایم پی او کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور انہیں سنٹرل جیل میں چار روز کے لیے یا اگلے حکم تک حراست میں رکھا جائے گا انتظامیہ کے مطابق یہ قدم امن عامہ کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اٹھایا گیا ہے سردار عبد القیوم نیازی کو قانونی حق حاصل ہے کہ وہ اس فیصلے کو کسی مجاز فورم پر چیلنج کر سکتے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس فیصلے سے متعلق سیکرٹری اسمبلی کو باقاعدہ اطلاع بھی دے دی گئی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سردار عبد القیوم نیازی گیا ہے کے لیے
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
فائل فوٹوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مری سے اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔
اہلخانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔