وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کا ظلم وقتی ہے، لیکن کشمیر کی آزادی مقدر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے، دنیا کوکشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے، بھارت کا قبضہ غیرقانونی، غیر اخلاقی اور غیرانسانی ہے، کشمیر کی سیاہ رات کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پانچ اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں بے محابہ اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے، کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ عالمی ضمیر پر سوال ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظاہرین پر حملوں پر عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں کیلئے آزادی کا سورج طلوع جلد ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ برصغیر میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت ظلم کرکے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑک رہا ہے، بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری ایک دہائی سے لاک ڈاؤن میں زندگی گزار رہے ہیں،کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر مستقل بے حسی عالمی ضمیر کیخلاف چارج شیٹ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بھارت کا ظلم وقتی ہے، لیکن کشمیر کی آزادی مقدر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے، دنیا کو کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے، بھارت کا قبضہ غیرقانونی، غیراخلاقی اور غیرانسانی ہے، کشمیر کی سیاہ رات کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ دنیا پر کھل چکا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ انسانی المیہ بن چکا ہے، خطے کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی کی سحر دیکھنے کے مستحق ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ کشمیر کی آزادی انسانی حقوق کی بھارت کا

پڑھیں:

مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسکولوں میں “وندے ماترم” پڑھنا لازمی قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سرینگر:۔ غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کے تحت ضلع ڈوڈہ کے تمام اسکولوں میں ”وندے ماترم” پڑھنے کو لازمی قرار دیاہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوڈہ کے چیف ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح کی مجلسوں میں وندے ماترم پڑھناطلبا کے لیے یقینی بنائیں۔

علمائے دین، سیاسی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے گروپوں نے اس اقدام کو مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدیدمذمت کی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حکم نامے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی پر آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کو مسلط کرنے کی دانستہ کوشش قراردیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے حکم نامے کوتوہین آمیزاور فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Aleem uddin ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز
  • نومبر 1947: جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ باب، بھارت کے ظلم و بربریت کی لرزہ خیز داستان
  • مقبوضہ جموں وکشمیر کے اسکولوں میں “وندے ماترم” پڑھنا لازمی قرار
  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے‘ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا‘ پاکستانی مندوب