سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے متاثرہ شہری کے ڈی ایم سی وسطی اور کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کے دعوے پر مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمے داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

دعویدار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ 2022 کی بارشوں کے دوران موٹر سائیکل سوار خاندان نالے میں گرگیا تھا۔ فریقین کی غفلت سے مدعی کی اہلیہ اور دو ماہ کا بیٹا اذلان جاں بحق ہوا۔

برساتی نالے کے اطراف انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں تھے۔ مدعی کے 2 ماہ کے بیٹے کی لاش بھی نہیں مل سکی۔ متاثرہ شہری نے جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ایم سی

پڑھیں:

جلال پور پیروالا: موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا

ملتان ( نیوزڈیسک) ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔

چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا بتانا ہے کہ موٹروے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں، ملتان سے سکھر جانے والےمتبادل راستے سے سفر کر سکتے ہیں، ٹریفک شاہ شمس انٹر چینج سے قومی شاہراہ کی طرف جا سکتی ہے، اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے، شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • خضدار: سینئر سیاسی رہنماؤں کے گھر پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی
  • لاہور: پولیس وردی پہنے 4 افراد نے شہری کو اغوا کرلیا، 40 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا
  • جلال پور پیروالا: موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا
  • کراچی: نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان کو روند ڈالا
  • ہنگورجہ: گڈیجی بیسک ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار، چھت کا پلستر گرنے لگا
  • کراچی کی میڈیسن مارکیٹ اور اردو بازار سیوریج نالے بن گئے، طالبات اور حاملہ خواتین کیلئے مشکلات
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان  جاں بحق، ایک زخمی
  • 8 لاکھ افراد پیرس کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، ہڑتال سے کونسے شعبے متاثر ہوں گے؟
  • لیڈی ڈاکٹر نے نالے میں چھلانگ لگا لی، وجہ کیا بنی؟
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار