زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سٹی42: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 61 کلومیٹر تھی۔زلزلےکامرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی: لیاقت آباد میں دو روز سے بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج
کراچی:لیاقت آباد سی ایریا میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب احتجاج کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
احتجاج کے دوران خانیوال سے شادی میں شرکت کے لیے آئے باراتی نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے لیاقت آباد میں ٹریفک جام کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک بحال کرادیا۔
اسکیم 33 کی مختلف رہائشی سوسائٹیز کراچی یونیورسٹی ایمپلائز سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر اور اسٹیٹ بینک سوسائٹی سمیت کئی علاقوں میں جمعہ کی شب اچانک کی فراہمی منقطع ہوگئی جو بعد ازاں تقریبآ 3 گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔
علاقہ مکینوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے رات کے اوقات میں اکثر روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی سپلائی بند کردی جاتی ہے جس سے شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکیم 33 میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔