روس اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک پرانی لیکن خطرناک روسی ٹیکنالوجی دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے — اسے ڈیڈ ہینڈ یا جسے روس میں پیریمیٹر سسٹم کہا جاتا ہے۔ یہ ایک خودکار نیوکلیئر ریسپانس سسٹم ہے جو کسی انسانی مداخلت کے بغیر بھی ایٹمی میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کیا ہے یہ تباہ کن سسٹم؟
’ڈیڈ ہینڈ‘ سرد جنگ کے دوران سوویت یونین (اب روس) نے بنایا تھا تاکہ اگر دشمن کے ایٹمی حملے میں روس کی پوری قیادت مار دی جائے، تو یہ نظام خود بخود جوابی حملہ شروع کر دے۔
یہ سسٹم ایٹمی حملے کی نشاندہی کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا جیسے تابکاری کی سطح،زلزلیاتی جھٹکے ،ہوا کے دباؤ میں تبدیلی، فوجی مواصلاتی رابطے میں رکاوٹ وغیرہ کا تجزیہ کرتا ہے۔ اگر ان عوامل سے یہ واضح ہو کہ روس پر ایٹمی حملہ ہو چکا ہے اور کمانڈ چین ختم ہو چکی ہے، تو یہ سسٹم خود ہی ایک “کمانڈ راکٹ لانچ کرتا ہے۔
کمانڈ راکٹ: کیسے کام کرتا ہے؟
یہ کمانڈ راکٹ روسی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے جوہری میزائل بیسز ،آبدوزوں، موبائل لانچرزکو سگنلز بھیجتا ہے کہ وہ فوری طور پر جوابی حملہ کریں۔ یہاں تک کہ اگر مواصلاتی نظام تباہ ہو چکا ہو، تب بھی یہ سسٹم ریڈیو ویوز کے ذریعے کمانڈ پہنچاتا ہے۔
صرف 30 منٹ میں مکمل تباہی ممکن؟
روسی جنرل سرگئی کاراکائیف کے مطابق ڈیڈ ہینڈ سسٹم 2011 میں بھی فعال تھا اور یہ صرف 30 منٹ میں پورے امریکہ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سسٹم اب بھی ممکنہ طور پر فعال ہے، خاص طور پر جب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے حالیہ کشیدگی کے دوران نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔
امریکہ کا ردعمل کیا ہے؟
امریکہ کے پاس بھی میزائل ڈیٹیکشن سسٹمز اور ایڈوانسڈ وارننگ نیٹ ورک موجود ہیں، مگر اس نے ڈیڈ ہینڈ جیسےخودکار حملے کا نظام کبھی فعال نہیں کیا۔ اس کا فوکس ہمیشہ پہلا حملہ روکنے پر رہا ہے، نہ کہ خودکار جوابی حملے پر۔
کیا یہ سسٹم اب بھی خطرہ ہے؟
جی ہاں، کیونکہ یہ انسانی مداخلت کے بغیر خودکار طور پر ایٹمی جنگ شروع کر سکتا ہے۔
کمپیوٹر یا سینسر کی کسی غلطی کی صورت میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے۔
* موجودہ روس-امریکہ کشیدگی میں ڈیڈ ہینڈ کا ذکر خطرے کی گھنٹی ہے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈیڈ ہینڈ یہ سسٹم

پڑھیں:

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی ، پاکستان نے مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ پاکستان کے مُزمل حسین بہترین کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا، فائنل میچ کل پیر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی اور میچ 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بھارت، سری لنکا اور میزبان مالدیپ کو بھی شکست دے چکا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
  • پاکستان کا اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ
  • کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کیا، متعلقہ شخصیت پاکستان کی معروف ہستی ہیں، دعا ملک
  • جوائنٹ فیملی سسٹم زوال پذیر کیوں؟
  • اسرائیلی حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • دوحہ حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل کا مشترکہ فوجی مشقوں اور میزائل وارننگ سسٹم پر اتفاق
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
  • ملک کے بیشتر حصوں سے مون سون سسٹم ختم، پنجاب اور سندھ میں موسم کیسا رہے گا؟
  • لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!
  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی