بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان عوامی فلاح و بہبود کے ایک اہم منصوبے کے تحت ’پیپلز ٹرین سروس‘ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ ٹرین سروس سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سروس کے جلد آغاز کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیپلز ٹرین سروس کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی، جس کے روٹ پر مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کو باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گا، اور یہ خطے میں سفری سہولیات کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز ٹرین سروس کے لیے انجن اور بوگیاں بیرونِ ملک سے خریدنے کے بجائے پاکستان ریلویز سے ہی حاصل کی جائیں گی تاکہ مقامی وسائل کو بروئے کار لایا جا سکے اور اخراجات میں کمی ہو۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے 6 ماہ کے عرصے میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔
مزید پڑھیں:
پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان نے دستیاب انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے پر بھی اتفاق کیا، جس کا مقصد سفر کو محفوظ، آرام دہ اور تیز تر بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منصوبے کے ہر مرحلے کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے گی اور کسی قسم کی تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز ٹرین سروس کے ذریعے مقامی افراد کو معیاری اور آسان سفری سہولیات دستیاب ہوں گی، جو بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ پیپلز ٹرین سروس ابتدائی طورپر کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی جس کا مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور کم لاگت سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، منصوبے کے تحت پاکستان ریلویز کے موجودہ 5 پرانے ریلوےاسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ دو نئے اسٹیشن تعمیر کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان پیپلز ٹرین سروس حنیف عباسی سریاب کچلاک کوئٹہ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی وزیر ریلوے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان پیپلز ٹرین سروس حنیف عباسی سریاب کچلاک کوئٹہ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی وزیر ریلوے پیپلز ٹرین سروس پاکستان ریلویز کے درمیان وزیر اعلی جائے گی
پڑھیں:
ریلویز نے ٹرینوں کی حالیہ آئوٹ سورسنگ معطل کر دی
سٹی 42 : پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کی حالیہ آئوٹ سورسنگ معطل کر دی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں اجلاس کے دوران مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ اوپن نیلامی کے ذریعے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریلوے حکام نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئی تھیں، جس میں 9 ٹرینوں کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔
سائبر اٹیک سے سنگین بحران؛ درجنوں فلائٹس منسوخ، تاخیر کاشکار
پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لئے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔