حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ہفتے کے دن نامزد بینک کھلے رہیں گے؛ سٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : حج درخواستیں جمع کروانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے سٹیٹ بینک نے اہم اقدام کیا ہے، حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتے کو بھی کھلی رہیں گی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق درخواست فارم جمع کروانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 14 مجاز بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں مجاز برانچیں ہفتے کو صبح 9 بجے سے ڈھائی بجے دوپہر تک کھلیں رہیں گی۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجاز بینک حج درخواست فارم 4 اگست تا 9 اگست 2025 تک وصول کرسکتے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹیٹ بینک
پڑھیں:
سندھ میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان
کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پر سرکاری و نجی اسکولز میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا جس کے بعد اب چار دن اسکول بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق چہلم امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ 14 تا 17 چار دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جعمرات 14 اگست کو جشن آزاد کی تعطیل ہے، 15 اگست کو چہلم امام حسینؓ جبکہ 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے سبب تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔