غزہ پر ناجائز کنٹرول خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا: وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبےکے فیصلےکی مذمت کی ہے۔
ایک مذمتی بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی، اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا۔ عالمی برادری اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو روکنے، غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
اسرائیلی منصوبے سے فلسطینیوں کی تباہ حالی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کل صبح طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔
امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں، کابینہ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔