وزیر اعظم کی غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبے کے فیصلے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے منصوبے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا، ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
پانچ ممالک نے غزہ میں مزید بڑے فوجی آپریشن کے اسرائیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے عزم کے لیے متحدہ ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کے سِوا سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 رکن ممالک نے اجلاس بلانے کی حمایت کی۔
امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان ریلوے کا دس ہزار پودے لگانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمود الرحمن سے پیر کے روز ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سوشل فریسٹری ذیشان علی بھمبھرو نے ملاقات کی، جس میں ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ون ملک محمد مزمل بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات اور وزیرِاعظم پاکستان کے آئندہ دورہ کراچی کے پیش نظر کراچی سٹی اسٹیشن سے لانڈھی تک ریلوے کوریڈور کے ساتھ لینیئر فاریسٹری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں دس ہزار پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اور وزیرِاعظم کے دورے سے قبل اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔