سٹی42:  پنجاب میں بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت لارڈ میئر اور ضلع کونسل جیسے اعلیٰ اداروں کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ بیوروکریسی کو فیصلہ سازی میں بالادست رکھا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے بجٹ اور ہیومن ریسورس (ایچ آر) کے معاملات اب محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے زیر انتظام ہوں گے۔بلدیاتی ادارے اپنا بجٹ براہ راست محکمہ بلدیات یا متعلقہ ڈی سی سے حاصل کریں گے۔

10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی

تمام تبادلے (ٹرانسفر پوسٹنگ) اب محکمہ بلدیات کی منظوری سے ہوں گے۔بلدیاتی اداروں کو جونیئر گریڈ تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ بلدیہ عظمیٰ لاہور اور ضلع کونسل جیسے سینئر ادارے ختم کر دیے گئے ہیں۔
نئے نظام کے مطابق بلدیاتی نمائندے اب ڈی سی یا ڈی پی او کو اپنے دفتر میں طلب نہیں کر سکیں گے۔
اس تبدیلی کے بعد بلدیاتی اداروں کی انتظامی خودمختاری میں واضح کمی آ گئی ہے جبکہ عوامی نمائندوں کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔

د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 بلدیاتی اداروں

پڑھیں:

سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا گیا

اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ اب صوبے کے تمام سرکاری محکموں میں چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن جمع کرائی جائیں گی، جبکہ مینوئل درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مستقبل میں صرف وہی افسران ترقی کے اہل ہوں گے، جن کی اے سی آر آن لائن جمع ہوگی، جبکہ مینوئل اے سی آر قبول نہیں کی جائے گی اور اسے ترقی کیلئے نااہل سمجھا جائے گا۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری محکموں میں شفافیت، جدید کاری اور میرٹ پر مبنی ترقیاتی نظام کو فروغ دینا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • آرٹیکل 243 میں ترمیم پر پیپلز پارٹی حمایت کرے گی: بلاول بھٹو
  • قابض میئر بلدیاتی اداروں کے کام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،  منعم ظفر خان
  • محکمہ فنانس پنجاب کے 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام
  • سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا گیا
  • اجتماع عام عوام کے اندر سے مایوسی کا خاتمہ کرے گا ، احمد
  • حیدرآباد: میئر کاشف شورو کی ہدایت پر بلدیاتی عملہ شہر میں اسپرے کے لیے تیاری کررہا ہے
  • کمزور بلدیاتی نظام
  • چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ قائم کیا جائے جس کے ماتحت تمام مسلح افواج ہوں، اشتر اوصاف
  • 27 ویں ترمیم مسئلہ نہیں، بلدیاتی نظام سمیت کئی اقدامات پر عملدرآمد چاہتے ہیں،خالد مقبول
  • نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب