کراچی پاکستان کا معا شی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلید ی کردار ہے، ڈی جی رینجرز سندھ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
ڈی جی رینجرز ( سندھ ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا ہے کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلید ی کردار ہے۔
ڈی جی رینجرز ( سندھ ) میجر جنرل محمد شمریز نے سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے پیٹرن اِن چیف زبیر موتی والا اور ممبران نے ڈی جی رینجرز ( سندھ ) میجر جنرل محمد شمریز کا استقبال کیا۔
ممبران نے حالیہ آپریشن بنیان المرصوص ( معرکہ حق ) میں شاندار فتح پر تمام دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کو مبارک پیش کی اور شہر قا ئد میں پا ئیدار امن کے قیا م میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پاکستان رینجرز کے کردار اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معا شی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلید ی کردار ہے ، کراچی شہر میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی کو موثر بنانا پاکستان رینجرز ( سندھ ) کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کو بلاخوف و خطر کاروباری سر گرمیاں جاری رکھنی چاہیں۔
ڈی جی رینجرز نے بزنس کمیونٹی کے مختلف خدشات کو پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر انڈسٹریز کے ممبران نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی خد مات کو سراہا، پاکستان رینجرز ( سندھ ) کے بحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی جی رینجرز
پڑھیں:
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان
ویب ڈیسک : سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیاگیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سرکاری ونجی سکولوں میں 15 اگست کو عام تعطیل ہوگی،محکمہ تعلیم سندھ نےتعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اس کےعلاوہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کےموقع پرکل سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے دفاتر،تعلیمی ادارے 9 اگست کو بندرہیں گے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
چہلم حضرت امام حسین ؑ پر تمام نجی و سرکاری سکولز 15اگست کوبند رہیں گے،محکمہ تعلیم نے سکولوں کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے