ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی۔اس موقع پر ایک سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا، طلبہ نے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور اس موقع پر قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔
(جاری ہے)
طلبہ نے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے۔طلبہ نے کہا کہ وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، مگر نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے، افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں، پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے خلاف ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ تاریخ اور فیس کا اعلان
فائل فوٹوپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہوگا، پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی۔
سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی لے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی اور بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔
وفاق اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہوگی، رجسٹریشن 25 اگست 2025 تک کرائی جاسکتی ہے، لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ کے لیے فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ پاکستان میں رجسٹریشن 13،000 ہزار روپے ہوگی۔