یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
) ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، لاہور کی سج دھج نرالی ہے، گلیاں بازار قومی پرچموں ، جھنڈیوں سے سج گئے ہیں۔
یوم آزادی کے سلسلہ میں شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیاء کے سٹال لگ چکے ہیں جہاں شہری بڑی تعداد میں خریداری میں مصروف ہیں۔
سرکاری و نجی عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ گلی کوچوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں اور قومی پرچم لہرا رہے ہیں، شہریوں نے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو برقی قمقموں، خوبصورت لائٹس، اور جھنڈیوں سے سجا کر جشن آزادی کی تیاریوں کو نیا رنگ دے دیا ہے۔
لاہور میں سرکاری سطح پر بھی یوم آزادی کی تقاریب کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، حضوری باغ ہو یا مینار پاکستان یا دوسرے عوامی تفریحی مقامات، ہر جگہ 14 اگست کے انتظامات کی جھلک نظر آنے لگی ہے۔
یوم آزادی کے سلسلہ میں شعراء اور ادبا بھی متحرک ہو چکے ہیں، مشاعروں کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جامعات میں طلبہ بھی سرگرم ہو چکے ہیں، خاکے ، ڈرامے، کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ قومی وحدت، قربانیوں کی یاد اور ملک سے محبت کا اظہار ہے، جسے ہر سال پورے جوش و خروش سے منانا ہمارا فخر ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس سالانہ 4 ارب ڈالر سے متجاوز ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلئے مارگلہ ٹریلز بند کرنے کا فیصلہ کراچی؛ واٹر ٹینکر سے حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی کراچی، ڈمپر نے بھائی اور بہن کو کچل دیا، والد شدید زخمی، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا، دفاعی قیادت اور کمیونٹی سے ملاقاتیں بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آزادی کی
پڑھیں:
سپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات‘ اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی وفد نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ وفد میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، جنید اکبر اور عاطف خان شریک ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر تعیناتی کے عمل پر مشاورت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کو ہمیشہ تیار ہوں۔ ارکان اسمبلی قومی مفاد میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور مثبت انداز میں آگے بڑھائیں۔ معاملہ فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد غور کیا جائے گا۔