بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع جمشیدپور میں 60 سالہ بھاوی سنگھ کو اُن کے دور کی رشتہ دار خواتین نے مبینہ طور پر ‘چڑیل’ قرار دے کر گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 4 اگست کو اس وقت پیش آیا جب بھاوی سنگھ کُیانی گاؤں کے کامن سروس سینٹر (CSC) میں پنشن وصول کرنے جا رہی تھیں۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دھوبنی گاؤں کی 3 خواتین نے انہیں  پیچھے سے تعاقب کیا اور ایک ملزمہ نے مقامی طور پر ’گولی‘ کہلانے والے نوکیلے ہتھیار سے ان کے گلے اور گردن پر وار کیا۔ بعد ازاں ان کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

پولیس نے تینوں خواتین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور انسداد جادو ٹونا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔

اہلِ خانہ کا مؤقف
متوفیہ کے بیٹے سدھیر سنگھ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ملزم خواتین اُن کی والدہ کو برسوں سے ‘ڈائن’ کہہ کر ہراساں کر رہی تھیں۔ یہ سب ان کے والد کی وفات (6 تا 7 سال قبل) کے بعد شروع ہوا۔ ان کے مطابق، ’جب بھی گاؤں میں کوئی حادثہ یا بیماری ہوتی، لوگ میری ماں کو موردِ الزام ٹھہراتے۔ قاتل خواتین کئی بار قتل کی دھمکیاں بھی دے چکی تھیں۔‘

یہ بھی پڑھیے  مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

بھاوی سنگھ کے بھتیجے گوپی ناتھ سنگھ نے کہا کہ پورا گاؤں ان کے خلاف ہو گیا تھا اور پولیس اس واقعے میں جادو ٹونے کے عنصر کو کم کر کے پیش کر رہی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مکمل طور پر چڑیل قرار دینے کا کیس ہے۔

پولیس کا مؤقف
انویسٹی گیشن ٹیم کے انچارج افسر منورنجن کمار کا کہنا ہے کہ یہ قتل صرف جادو ٹونے کے الزام سے جڑا ہوا نہیں بلکہ فریقین کے درمیان 2 سال سے ذاتی جھگڑا بھی چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، ملزمان اور مقتولہ دونوں بھومِج آدیواسی برادری سے تعلق رکھتے تھے اور ایک ہی گاؤں میں رہائش پذیر تھے۔

پس منظر
مقتولہ کی ایک بہو نے بتایا کہ 5 سال قبل بھی ملزمان گھر میں گھس کر ان پر تشدد کر چکی تھیں اور اسی وقت سے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ اس کے علاوہ، بہو کو بھی گاؤں میں جادو ٹونے کا الزام لگا کر بدنام کیا گیا، مگر گاؤں کی میٹنگ میں کوئی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت خواتین کے خلاف جرائم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت خواتین کے خلاف جرائم کے مطابق قتل کی

پڑھیں:

لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا

علامتی تصویر۔

لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ 

پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
  • لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
  • وفاقی وزارت تعلیم کی غفلت ، انتقال کر جانے والی خاتون کو عہدے پر ترقی
  • نہر کنارے کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ نے گھسیٹ لیا، شوہر نے جبڑے سے بیوی کو نکال لیا
  • بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے ریکو ڈک مائننگ کمپنی نے اہم پروگرام شروع کردیا
  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخالفین نے بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منفرد انداز، خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا
  • لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
  • اقوام متحدہ نے غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا