وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے، منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔
عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
سعودی سفیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دعوت نامہ پہنچا دیا
—تصویر بشکریہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آفیشل فیس بکوزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی ہے جس کے دوران سعودی سفیر نے ولی عہد محمد بن سلمان کا سرمایہ کاری فورم میں شرکت کا دعوت نامہ پہنچا دیا۔
اعلامیے کے مطابق نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم 27 سے 30 اکتوبر کو ریاض میں ہو گا، وزیرِ اعظم نے کانفرنس میں شرکت کا ولی عہد محمد بن سلمان کا دعوت نامہ قبول کر لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دعوت نامہ بھیجنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا اور خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران خطے کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مشیر طارق فاطمی بھی موجود تھے۔