لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) نے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے صنعتوں کو بھجوائے گئے 75 ارب روپے کے بل مسترد کردیے ہیں صدر ایف پی سی سی آئی نے فوری طور پر وزیراعظم اور متعلقہ افراد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری ایکشن نا لینے پر کاروباربند کرنے کی دھمکی دی ہے.

(جاری ہے)

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین زین افتخار نے کہا کہ قانون کے مطابق جو بل ادا ہو چکے ہیں وہ دوبارہ نہیں لیے جا سکتے، صنعتوں کا پہلے ہی پہیہ جام ہے اب ایک بار پھر ظلم کیا جا رہا ہے نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے کہا کہ پہلے ہم نے ایف بی آر کے ٹیکس آرڈیننس کے خلاف جنگ جیتی، اب ایک بار پھر سوئی گیس نے صنعتوں پر حملہ کیا ہے، ایس آئی ایف سی اور وزیراعظم فوری طور پر نوٹس لے کر آج ہی اس معاملے کا حل نکالیں. انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہماری بات نا سنی تو پھر ہم آئندہ سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے، اوگرا اور سوئی گیس کے اندرونی معاملے کا خمیازہ ہم کیوں بھگتیں؟ ہمیں پہلے اس معاملے سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی معاشی پالیسیوں کے خلاف یہ سارے محکمے کام کر رہے ہیں. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔

این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف پہلے یہ بتائیں ووٹ کو عزت کب دینی ہے؟ شرجیل میمن کا ردعمل
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ 
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا