پی پی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا اور اپنے اداروں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری، روما مشتاق مٹو نے ملیر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں، پاک فوج کی بہادری، اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

محترمہ روما مشتاق مٹو نے آپریشن بنیاد مرصوص اور معرکۂ حق کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے میں ہماری افواج کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی یکجہتی، جمہوری اقدار اور اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔

روما مشتاق مٹو نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ برابر ہیں اور قومی پرچم کا سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے خواتین کی شمولیت، نوجوانوں کی تعلیم اور کردار سازی، غربت کے خاتمے، اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

اجتماع میں دیگر مقررین، جن میں رکن سندھ اسمبلی راجہ رزاق، فاروق اعوان اور ٹاؤن چیئرمین نذیر بھٹو شامل تھے، انہوں نے بھی عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لیے اتحاد و اتفاق کو ناگزیر قرار دیا۔

اجتماع کے اختتام پر شرکاء نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے متحد رہنے کا عہد کیا اور "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف

عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔

کنوینیئر کمیٹی محمد عاطف خان  نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمتوں اور امپورٹ ایکسپورٹ کا ڈیٹا مانگا تھا، ایف بی آر نے چینی کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کیوں نہیں کیا۔ ممبر ایف بی آر  نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا معاملہ ایف بی آر سے متعلقہ نہیں ہے۔

ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ  نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ پر ٹیکسز اور ٹیرف ایف بی آر دیکھ رہا ہے، چینی کی امپورٹ پر ٹیکسز ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن ایف بی آر نے جاری کیا۔

ایف بی آر حکام  نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ ہے جس پر ہم نے نوٹیفیکیشن جاری کیا، مرزا افتخار بیگ نے کہا کہ امپورٹ پر جو ریونیو بنتا تھا وہ نہیں لیا جائے گا اس سے ایف بی آر کا تعلق ہے۔

کنوینئر کمیٹی محمد عاطف خان  نے کہا  کہ کون تعین کرتا ہے کہ ملک میں چینی سرپلس ہے،
ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں تعین کرتا ہے کہ چینی کا کتنا اسٹاک ہے۔

وزارت صنعت حکام نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وزیر فوڈ، چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں، کچھ وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز، صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں،
شوگر سبسڈی اس لیے دی گئی تھی کہ شوگر سٹاک وافر پڑا تھا، اس وقت چینی کا وافر ذخیرہ تھا اور اگلا سیزن سر پر آ چکا تھا، اگر سبسڈی نہ دی جاتی تو شوگر سٹاک کو ضائع کرنا پڑتا۔

بریفنگ  میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے نمائندوں نے بتایا کہ شوگر اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگا ہے، ایف بی آر کے ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ کیا کابینہ کو سمری بھیجی، 
چینی کی ایکسپورٹ پر  403 ملین ڈالر کا سرمایہ خرچ ہوا تھا،  شوگر ملز کے ساتھ طے ہوا تھا کہ چینی 140 روپے سے زیادہ نہیں جائے گی۔

عاطف خان نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایکسپورٹ ہونے کے بعد چینی کی قیمت بڑھی، وزارت فوڈ حکام نے کہا کہ اس وقت ملک میں چینی کی اوسطا قیمت 179 روپے فی کلو ہے،

وزارت صنعت حکام نے کہا کہ ملک میں چینی کے ذخیرہ کی اس وقت کمی نہیں ہے،
اس وقت بھی ملک میں 17 لاکھ ٹن کا چینی کا ذخیرہ موجود ہے، چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ہے، اسمگلنگ رکنے سے چینی کی ماہانہ کھپت میں کمی آئی ہے۔

اسمگلنگ رکنے سے پہلے چینی کی ماہانہ کھپت 6 لاکھ ٹن تھی، چینی کی پیداوار میں تقریبا ایک ملین ٹن کی کمی ہوئی ہے، رواں سال چینی کی پیداوار کا تخمینہ 5.8 ملین میٹرک ٹن ہے،  تاجکستان سمیت 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی۔

محمد عاطف خان نے کہا کہ اس سے پہلے چینی کے علاوہ اور کس آئٹم پر سبسڈی دی گئی تھی،
وزارت فوڈ سکیورٹی حکام  نے کہا کہ ایک بار گندم کی ایکسپورٹ کیلئے سبسڈی دی گئی تھی۔

اجلاس کے دوران عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا، وزارت صنعت حکام نے کہا کہ 2010 میں چینی کی ایکسپورٹ پر 11 روپے سبسڈی دی گئی، 2010-11 میں 15 لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی۔

عاطف خان نے کہا کہ مطلب عوام کے 11 روپے فی کلو چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  •   رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی قیمتی گھڑی چوری ہو گئی
  • عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف
  • منہ کھول کر سونا کسی بیماری کی علامت تو نہیں؟ ڈاکٹرز کی رائے اور احتیاطی تدابیر
  • شہدائے پاکستان کو سلام: کیپٹن عزیر محمود شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف، گمراہ کن ہیں: عطا تارڑ
  • جنوبی پنجاب، عوام، خصوصاً کسان شدید مشکلات کا شکار: حافظ نعیم 
  • شہباز شریف جیسی قومی قیادت ،جنرل عاصم منیر جیسی عسکری قیادت میسر ہونا خوش قسمتی ہے ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
  • ن لیگی رکن اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر چھاپہ، تین ملازمین گرفتار، سینئر صحافی نجم ولی کا دعویٰ 
  • جماعت اسلامی، مینار پاکستان میں اجتماع عام منعقد کرنے کا اعلان