لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کی جانب سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں 8 سے 17 سال کے بچوں کیلئے 3 ہفتوں پر مشتمل وزکڈز سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں 400 سے زائد درخواستوں میں سے منتخب کردہ 140 بچوں کو کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایپ ڈویلپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں مفت تربیت فراہم کی گئی۔ پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطف نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کیمپ میں شریک بچوں اور پی آئی ٹی بی ٹیم میں ان کی شاندار کاوشوں پر سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ تقریب میں پی آئی ٹی بی کے سینئر افسران سمیت والدین نے بھی بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی آئی ٹی بی

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ: انڈیکس کی نئی بلند سطح پرکاروبار کا اختتام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 291 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 58 ہزار 236 پربند ہوا ہے جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے۔ شیئرز بازار میں آج ایک ارب 78 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 54 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروباری روز کے آغاز پر مارکیٹ نے مثبت انداز میں پیش رفت کی اور ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 159,046.60 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا جو مارکیٹ کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے .تاہم کچھ دیر کے لیے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور انڈیکس کچھ نیچے آیا مگر دن کے اختتام پر پھر بھی مثبت زون میں بند ہوا۔

پورے دن کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 2 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 37.51 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ کاروباری دن کی 58.72 ارب روپے مالیت کے مقابلے میں کچھ کم تھی۔کاروبار کے دوران 483 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 194 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 252 کے شیئرز میں کمی، جبکہ 37 کمپنیوں کے نرخ مستحکم رہے۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی نمایاں طور پر بینکاری، سیمنٹ، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور سیکٹر اور ریفائنری کے شعبوں میں دیکھی گئی۔ انڈیکس میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بڑے اسٹاکس میں این آر ایل، حبکو، ایماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل شامل تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر
  • ملتان، آئی ایس او نشتر میڈیکل یونیورسٹی یونٹ کے زیراہتمام جشن صادقین کا اہتمام 
  • مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی برسی کا اہتمام 
  • کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانے
  • کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ، تفصیلات جاری
  • اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت مزید 11 فلسطینی ہلاک
  • پاک کشمیر مشاعرے کے زیر اہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد
  • دو روزہ فر نیچر لیونگ ایکسپو اختتام پذیر ہوئی
  • انٹربورڈ کراچی کی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں پروقار تقریب، الیکٹرک بائیکس تقسیم
  • اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ: انڈیکس کی نئی بلند سطح پرکاروبار کا اختتام