’لاجز کے دروازے، کھڑکیاں تک مرمت نہیں کروا سکتا‘، خواجہ آصف نے اپنی بے بسی کا اظہار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ لاجز میں مقیم ہیں جہاں کے دروازے ٹوٹے ہیں لیکن وہ ان کی مرمت نہیں کروا سکتے۔
خواجہ آصف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سیاسی موضوعات پر بات کی، کہا کہ میں لاجز میں مقیم ہوں جہاں 360 کمرے ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہاں دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ میں خود انہیں مرمت نہیں کروا سکتا۔ میں نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے، اسپیکر صاحب سے بات کی ہے، محسن نقوی صاحب اور وزیراعظم کی بھی منتیں کی ہیں۔
میں لاجز میں رہتا ہوں میں وہاں ریپیئر نہیں کروا سکتا میں نے محسن نقوی کے ترلے کیے کہ ہمارے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ! خواجہ آصف ۔۔۔۔
یہ اوقات ہے وزیردفاع کی کہ وہ سیاست میں ایک نووارد محسن نقوی کی منتیں ترلے کرتا ہے اور پاؤں پکڑتا ہے ???? pic.
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 11, 2025
خواجہ آصف کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ جو ایک کمرہ ٹھیک نہیں کر سکتے وہ دعویٰ کرتے ہیں ہم نے ملک ٹھیک کر دیا ہے۔
اور دعوہ کرتے ہیں ہم ملک ٹھیک کردیا ہے۰ جو ایک کمرہ نہیں ٹھیک کرسکتے https://t.co/Y4b0f7YLno
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) August 11, 2025
احسن خٹک نے کہا کہ فارم 47 والوں کا یہی حال ہوتا ہے۔
47 والوں کا یہی حال ہوتا ہے. https://t.co/Cu7g6sxt1h
— Ahsan Khattak (@AhsanKhattak5) August 11, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ان بےبسی اور غریبی دیکھیں۔
اُف بیچارے کی بے بسی اور غریبی دیکھیں ????????
— Masooda Khwaja (@MasoodaKhwaja) August 11, 2025
دوسری طرف خواجہ آصف نے اپنے استعفے کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارلیمنٹ لاجز خواجہ آصف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ لاجز خواجہ ا صف خواجہ ا صف نہیں کروا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔