پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز
پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کر لیا۔
عدالت میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کو مس گائیڈ کیا ہے، آرٹیکل 63(2) کی غلط تشریح کی گئی ہے ، الیکشن کمیشن سید یوسف رضا گیلانی کے کیس کا حوالہ دے رہا ہے جو یہاں ٹھیک نہیں ہے، سید یوسف رضا گیلانی کا کیس اس کیس سے بلکل مختلف تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سزا آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت سات رکنی بینچ نے فیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے 190 سیٹیں جیتیں اور اب ہم 77 اراکین رہ گئے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ہم نے باقی کیسز میں نوٹس جاری کئے ہیں، اس میں بھی کر لیں گے، اس پر بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ ہماری درخواست ہے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکھوپڑی سنک گئی تو۔۔۔‘؛ متھن چکرورتی کی بلاول اور پاکستانیوں کو انتہائی نازیبا دھمکی علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت نے بھارت کی تشویش میں اضافہ کردیا، فنانشل ٹائمز امریکا اور چین میں تجارتی جنگ 90 روز کے لیے مؤخر، بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا سعودی عرب سمیت 24ممالک میں 15ہزار 953پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف سی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پشاور ہائیکورٹ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے سنگل بینچ کا دوبارہ گنتی کا 15 مئی کا حکم معطل کر دیا۔ سنگل بینچ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علمدار عباس نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علمدار عباس قریشی کے استعفیٰ دینے کے بعد سیٹ خالی قرار دی تھی۔