سٹی42: پی ٹی آئی کی دو سزا یافتہ خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، 93 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ ان دونوں خواتین کو عدالت نے  9  مئی 2023 کو لاہور میں سنگین نوعیت کے تشدد کے مقدمہ میں پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ یہ دولوں خواتین اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے اپنے فیصلے میں پولیس کو احکامات دیئے کہ وہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو گرفتار کرے اور  انہیں قید کی سزا  پر عملدرآمد کے لیے جیل بھیجیں۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو سزا کیوں ہوئی

فیصلے میں ان دونوں خواتین کی سزا کے ضمن میں  کہا گیا کہ صنم جاوید سوشل میڈیا پر مقبول ہیں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سوشل میڈیا پر انتشار انگیز پوسٹیں کرتی رہیں، دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے ڈیٹا بھی ریکور ہوا، عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر ہیں، انہوں نے عوام کو اشتعال دلایا۔

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

  اے ٹی سی کے تفصیلی فیصلے کے مطابق ان دونوں رہنماؤں کی سوشل میڈیا پوسٹیں اور ویڈیو کلپ یو ایس بی سے پولیس اہلکاروں نے ریکور کیں۔  عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو اس مقدمہ میں ضمنی بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید موقع پر موجود نہ تھیں  لیکن یہ دونوں خواتین سوشل میڈیا کے ذریعے مکمل طور پر اس جرم میں ملوث رہیں۔ فیصلہ  میں تحریر ہے کہ یہ دونوں خواتین نو مئی سے پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے اس مقصد پر  کام کر رہی تھیں۔ عدالت صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو پانچ پانچ سال۔ قید اور ایک ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سناتی ہے ۔

رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی

 فیصلہ  میں نوٹ کیا گیا کہ  فیصلے کے وقت "ضمانت پانے والے تمام ملزمان غیر حاضر تھے" ۔

دونوں ملزم خواتین ضمانت پر تھیں۔ وہ دونوں  پہلے مقدمہ کی کارروائی مین پیش ہوتی رہیں۔  مگر آج فیصلہ سننے کے لیے پیش نہیں ہوئئیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ لگتا ہے کہ اپنے ضمیر کی وجہ سے صنم جاوید بیان ریکارڈ کروانے سے ایک دن پہلے ہی غائب ہو گئی۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے حتمی بیانات انکے وکیل نے دیئے۔ 

بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت غیر حاضر تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

 تھانہ شادمان ان ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوَائیں تاکہ وہ اپنی سزَا  کاٹ سکیں۔

Caption صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی حراست کے دوران عدالت مین پیشی کے موقع پر بنائی گئی ایک فائل تصویر۔ بعد میں عدالت نے ان دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

محمود الرشید موقع پر موجود پائے گئے

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، عوام شدید مشکلات کا شکار

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ گواہوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید موقع پر موجود تھے، میاں محمود الرشید کے خلاف 11 گواہوں نے گواہی دی ہے۔

انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے مطابق اس پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کو ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، جب کہ 9 مئی کو پورے ملک کی سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا ہے۔

مجرمانہ سازش اور لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کی سزائیں

 انسداد دہشت گردی عدالت کے تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ کے تفصیلی فیصلہ میں لکھا گیا کہ  ڈاکٹر یاسمین راشد میاں محمود الرشید اعجاز چوہدری عمر سرفراز چیمہ کے خلاف جرم  ثابت ہوتا  ہے۔ ان  پر مجرمانہ سازش اور لوگوں کو بغاوت پر ابھارنے کا جرم  ثابت ہوا۔   چاروں مجرموں کو مجموعی طور پر 35 ، 35 سال قید  اور چھ چھ لاکھ  روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔

موقع پر موجود سات مجرموں کو 31 سال فی کس سزا

عدالت نے قرار دیا کہ فہیم قیصر نیاز احمد زین علی سمیت دیگر  سات مجرم موقع پر موجود تھے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ ہر مجرم کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 31 31 سال۔ کی قید سنائی جاتی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کیوں بری ہوئے

 عدالت نے تفصیلی فیصلہ میں قرار دیا کہ شاہ محمود قریشی پر زمان پارک میں سازش کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں شرکت کا ثبوت نہیں ملا۔  اگر میٹنگ میں شرکت کا ثبوت نہیں تو باقی الزامات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ عدالت شاہ محمود قریشی کو اس کیس سے بری کرتی ہے۔

پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا

عدالتے نے اپنے فیصلہ میں لکھا کہ   پی ٹی آئی لیڈرز کا کہنا ہے کہ نو مئی کو ہم نے قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔ جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا قانون کے مطابق احتجاج کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ نو مئی کو پورے ملک کے سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گے۔ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید ضمانت وارنٹ گرفتاری دونوں خواتین تھانہ شادمان محمود الرشید قرار دیا کہ سوشل میڈیا فیصلے میں کے ناقابل کے مطابق عدالت نے گیا کہ مئی کو کی سزا

پڑھیں:

’مجھ پر جھوٹا کیس عائد کیا گیا‘، گرفتاری کے بعد فلک جاوید کا پہلا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کی رہنما فلک جاوید نے گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج عدالت میں پیشی کے موقع صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ میرے اوپر جھوٹا کیس کیا ہوا ہے،یہ لوگ کچھ ثابت نہیں کرسکتے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے میری جھوٹی ای آئی ویڈیو لگائی ہے۔اب میں ان پر کیس کروں گی۔

فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بات فلک جاوید کے وکیل نے بدھ کو بتائی۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ فلک جاوید کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے؟

فلک جاوید کے وکیل ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قانونی ٹیم کل لاہور ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوگی۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا، اس غیر قانونی گرفتاری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، فارم 47 کی عسکری حکومت کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ڈنڈے کے زور پر سوچ نہیں بدلی جا سکتی،#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/xtVc2dTSbD

— PTI (@PTIofficial) September 23, 2025

انہوں نے کہا کہ فلک جاوید کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، اور اگر این سی سی آئی اے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتی ہے تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ ان کے مطابق کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے ان افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جنہوں نے ان کی ایڈیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔ عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا تھا کہ فلک جاوید نے یہ مواد تیار کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وزیر اطلاعات نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی کی گئی اور ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کو فلک جاوید اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے اور عدالت کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی
  • ’مجھ پر جھوٹا کیس عائد کیا گیا‘، گرفتاری کے بعد فلک جاوید کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • فواد چوہدری نے فلک جاوید کی گرفتاری پر رد عمل جاری کر دیا 
  • چیئرمین سی ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں تب کام ہو گا: جسٹس محسن اختر
  • شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت لائسنس کے حصول کے لئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی
  • متنازعہ ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ متنازع ٹوئٹ کیس میں عدالت پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • متنازع ٹویٹ کیس؛ ایمان مزاری اور انکے شوہر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ