الحمرا میں چائنیز فلم ایگزیبیشن وار فار پیس” کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT
الحمرا آرٹس کونسل کے تعاون سے چائنیز فلم ایگزیبیشن "وار فار پیس” کا آغاز ہوگیا ہے، جو تین روز تک جاری رہے گی۔
اس ایگزیبیشن میں چین کی دس تاریخی اور ثقافتی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، جن میں چینی فلم "The Hundred Regiments Offensive” کی خصوصی اسکریننگ بھی شامل ہے۔
ایگزیبیشن کی افتتاحی تقریب میں چین کے قونصل جنرل کاؤ کی، پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی، چیئرمین الحمرا رضی احمد، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محبوب عالم چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔
قونصل جنرل کاؤ کی نے اپنے خطاب میں الحمرا آرٹس کونسل اور اس کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی نے پاکستان اور چین کے درمیان دہائیوں پر محیط مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔
چیئرمین الحمرا رضی احمد نے کہا کہ یہ فلم ایگزیبیشن پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کی عملی مثال ہے، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل خوشی سے اس ثقافتی ہم آہنگی کا مرکز بن رہی ہے۔
افتتاحی تقریب سے قبل ایک تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی، جس میں چین کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرتی تصاویر دکھائی گئیں۔
لاہور کے فلم بینوں اور چین سے محبت رکھنے والے شہریوں نے اس ایگزیبیشن کو سراہا اور چینی سینما کی فلموں کی نمائش کو خوش آئند قرار دیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امریکا کی 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں آج 4 نومبر 2025 سے مختلف مقامی اور ریاستی عہدوں کے لیے انتخابات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ صدارتی الیکشن نہیں بلکہ وہ الیکشن ہیں جن میں شہر، ضلع اور ریاستی سطح کے نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں۔
یہ انتخابات سٹی کونسل کے نمائندوں، اسکول بورڈ کی نشستوں، گورنر، لیفٹیننٹ گورنر اور ریاستی اسمبلی و سینیٹ کے اراکین کے انتخاب کے لیے ہو رہے ہیں جن کا تعلق مقامی قوانین، بجٹ، تعلیم، انتظامی فیصلوں اور ریاستی قانون سازی سے ہوتا ہے۔ ان ہی الیکشنز میں نیویارک میں میئر کے الیکشن میں بھی مقابلہ ہو رہا ہے جہاں مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدوار میدان میں ہیں۔
زیادہ تر ریاستوں میں ووٹنگ آج 4 نومبر کو ہو رہی ہے جن میں ورجینیا، نیویارک، نارتھ کیرولائنا، ٹیکساس، کیلی فورنیا اور فلوریڈا شامل ہیں۔ جب کہ لوئیزیانا، کینٹکی اور جارجیا میں ووٹنگ 15 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان ہوگی۔
ان انتخابات میں مسلم اور جنوبی ایشیائی امیدواروں کی بھی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ ریاست ورجینیا میں مسلم خاتون غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کی امیدوار ہیں، وہ اس سے قبل دو مرتبہ ورجینیا سے سینیٹ الیکشن جیت چکی ہیں اور پہلی بار 2019 میں نشست حاصل کی تھی۔
امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق 2025 کے یہ انتخابات اندرونی امریکی سیاست کے لیے اہم موڑ ثابت ہوسکتے ہیں اور ان کے نتائج ریاستی سطح کی پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔