وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔