وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر حکومتِ سعودی عرب اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب جا کر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی وزیر داخلہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی وزیر داخلہ سعودی سفیر وزیر داخلہ محسن نقوی

پڑھیں:

وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔

محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ترکیہ کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق