باجوڑ کی تحصیل میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلیے بند
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے احکامات پر تحصیل خار کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز فوری طور پر بند کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت پر تحصیل خار کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مردانہ و زنانہ تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ لودان شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد میں اٹھایا گیا ہے اور اسکولز کب دوبارہ کھولے جائیں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حالیہ سیلاب سے ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی۔
دریائے چناب کے حالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے ، ریسکیو ٹیم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔