اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ کر دی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد  کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی  سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔

عملے نے بتایا کہ کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔

کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے اور جرح مکمل کرلی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 

اسلام آباد میں  2  میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور  شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر   پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا  مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی  پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ‎تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے  مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
  • عمران، بشریٰ کو سزا سنانے والے جج کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری