وزیرآباد (ویب ڈیسک)وزیر آباد میں خاتون کے تین نومولود بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ گھر پہنچنے کے بعد چند گھنٹوں میں تینوں بچے دم توڑ گئے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مقامی اسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی سہولت مل جاتی تو جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم پہنچی تو پیدائش ہو چکی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ماں اور بچوں کی حالت بہتر تھی مگر خاتون نے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا لیکن سیلابی پانی کے باعث اسپتال نہ پہنچ سکی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔

محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔

غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • کراچی میں اسپتال کے اخراجات کی ادائیگی کیلیے نومولود بچہ فروخت کرنے کا انکشاف
  • کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے، انروا
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • گوجرانوالہ: زہریلے پاپڑ کھانے سے ایک بھائی چل بسا، دو کی حالت تشویشناک
  • کراچی، پانچ دنوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات، اربوں روپے کا نقصان، دو افراد جاں بحق
  • حیدرآباد میں ڈینگی کے وار جاری، 70 سالہ خاتون کا انتقال