گجرانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ: سیلاب کے باعث طبی امداد نہ ملنے پر 3 نومولود دم توڑگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
گجرانوالہ میں سوہدرہ کے نواحی گاؤں رانا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سیلابی ریلوں سے راستے بند ہونے کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پر 3 نومولود دم توڑگئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون اسپتال نہ پہنچ سکی، اہل علاقہ نے بتایا کہ ایک بچے کی گھرمیں ڈلیوری ہوئی تو تکلیف بڑھی، خاتون کو گاڑی میں کشتی تک لانے لگے تو 2 بچوں کی پیدائش گاڑی میں ہوگئی۔
خاتون نے ڈلیوری کے دوران تین بچوں کو جنم دیا، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ سوہدرہ کے علاقہ رانا میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر محکمہ صحت اورسول سوساسائیٹی کی ایمبولینس تیار تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت کشتی اس علاقہ میں نہ جاسکی جس کے باعث خاتون اور بچے اسپتال منتقل نہ کیے جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن اور فوری طبی سہولت نہ ملنے سے نومولود دم توڑ گئے، دکھی ماں نے کہا کہ سب کے لیے راستے بن گئے ہمارے لیے نہ بنے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیے جانے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو آئندہ مالی سال میں الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں 50 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی، رجسٹریشن سمیت دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔ اس اسکیم کے لیے اہلیت کیا ہو گی اس بارے میں تفصیلات آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں دیئے جانے کی توقع ہے۔