کراچی:

شہر قائد کے علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب رہائشی علاقے کے کچھ نوجوان نشہ کرنے کے لیے جھگیوں میں آتے تھے۔

جھگیوں کے رہائشیوں نے ان نوجوانوں کو نشہ کرنے سے روکا، جس کے بعد جھگڑا بڑھ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے کہا ہے کہ کراچی میں میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے دو ملزمان کو اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔

دو روز قبل ولایت علی کالونی میں گھر کے اندر میاں بیوی پر تیز دھار آلے اور پتھر سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 45 سالہ فیروزہ زوجہ مرشد اور 50 سالہ مرشد ولد جلال خان شدید زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے رات گئے کارروائی کے دوران ملزم سہیل عرف اسلم کو زخمی حالت میں جبکہ اکرم عرف لنگڑا کو بغیر زخمی کیے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کے خلاف ڈکیتی، اسلحہ اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات پہلے سے درج ہیں، جبکہ ان کے زیر استعمال برآمد ہونے والا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی۔

تفتیش کے مطابق مضروبہ نے کچھ عرصہ قبل اپنا مکان ملزم اکرم کو کرائے پر دیا تھا، تاہم کرائے اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی پر دونوں فریقین کے درمیان تنازع چل رہا تھا، خاتون نے مکان خالی کروانے اور بقایا جات کی وصولی تک کرائے دار کا سامان گھر میں تالا لگا کر روک رکھا تھا، جس پر ملزم اکرم مشتعل ہو گیا اور اپنے بہنوئی سہیل عرف اسلم کے ساتھ مل کر میاں بیوی پر حملہ کر دیا۔

ملزمان نے تیز دھار آلے اور پتھر کے وار کرکے دونوں میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جو تاحال زیر علاج ہیں، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر جائے وقوعہ سے تشدد میں استعمال ہونے والا پتھر بھی برآمد کر لیا ہے۔

واقعے کا مقدمہ زخمیوں کے بیٹے محمد شکیل کی مدعیت میں تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق