روس کی جانب سے بھارت کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ایس 400 میزائل سسٹم کی مزید فراہمی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

روس کی فیڈرل سروس برائے عسکری و تکنیکی تعاون کے سربراہ دمتری شوگایف نے اس کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار

ایس 400 ایسا دفاعی نظام ہے جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام 2007 سے روس کی فوجی صلاحیت کا حصہ ہے اور 400 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دمتری شوگایف نے کہا ہے کہ بھارت پہلے ہی اس نظام سے لیس ہے اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔ ان کے مطابق: ’یہ نئی ترسیلات کا امکان پیدا کرتا ہے، فی الحال ہم گفت و شنید کے مرحلے میں ہیں۔‘

بھارت نے 2018 میں روس کے ساتھ 5.

5 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت پانچ ایس 400 ٹرائمف سسٹم خریدنے پر اتفاق ہوا تھا۔ ان میزائل نظاموں کو چین کے خطرے کے تناظر میں اہم تصور کیا جاتا ہے، تاہم ترسیل میں متعدد بار تاخیر ہوئی اور بقیہ 2 یونٹس اب 2026 اور 2027 میں فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مذاکرات دونوں ممالک کی جانب سے دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چین میں ہونے والی ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یقین دلایا کہ بھارت اور روس نے ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ پیوٹن نے اس موقع پر مودی کو اپنا قریبی دوست قرار دیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے امریکی دباؤ کے باوجود روس سے توانائی اور دفاعی سازوسامان کی خریداری جاری رکھی ہے اور ماسکو اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 سے 2024 کے درمیان بھارت کی اسلحہ درآمدات میں روس کا حصہ 36 فیصد رہا، جب کہ فرانس 33 فیصد اور اسرائیل 13 فیصد کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

یاد رہے کہ مئی 2025 کے دوسرے ہفتے میں پاکستان اور بھارت کے مابین جھڑپوں کے دوران پاکستان نے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹمز کی ترسیل روک دی، وجہ کی بنی؟

پاک فوج کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپرسانک میزائلوں کے ذریعے آدم پور کی فوجی تنصیبات اور جالندھر کے ایئر بیس پر حملہ کیا، جس میں آدم پور میں نصب ایس 400 نظام تباہ ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایس 400 بھارت پاکستان بھارت جنگ روس مذاکرات جاری میزائل نظام کی فراہمی وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس 400 بھارت پاکستان بھارت جنگ مذاکرات جاری میزائل نظام کی فراہمی وی نیوز کے مطابق

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری