اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بیورو کریٹس کی ریٹائرمنٹ کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے۔
نوٹی فکیشنز کے مطابق گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری سہیل اختر 11 فروری 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن عادل اکبر خان 15 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے جب کہ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثمر احسن 4 جون 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔
اسی طرح جوائنٹ سیکرٹری خزانہ ڈویژن صحبت علی تالپور یکم جنوری 2026، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے حافظ عبدالہادی 11 جنوری 2026، ممبر ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ خان نواز 2 فروری 2026، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن گریڈ 20 کے ارشد فرید خان 9 فروری 2026 اور جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محمد ناصر خان 10 فروری 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ثنا الاسلام 10 مارچ 2026، جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن صاحب زادہ 26 مارچ 2026، جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن ثنا اللہ خان 19 اپریل 2026، جوائنٹ سیکرٹری دفاعی پیداوار ڈویژن میر افضل خان 30 اپریل 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔علاوہ ازیں جوائنٹ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن طاہر احسان 12 مئی 2026، جوائنٹ سیکرٹری قومی ورثہ ڈویژن مظفر علی برکی 3 جون 2026 اور سیکرٹریٹ گروپ کے افسران عمر 60 برس کی تکمیل پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب عمران خان کی ہدایت کے باوجود کن اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیئے ، نام سب نیوز پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھارتی ڈیموں میں پانی کے ذخیرے کی تفصیلات جاری کردیں چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ابتدائی طور پر 100بڑے ریچارج ایبل ویلز بنانے کا فیصلہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹی فکیشنز
پڑھیں:
کوئٹہ میں یخ بستہ ہواؤں کے سبب سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
سردی کی شدت بڑھنے کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات اور کمبل دوبارہ نکال لیے ہیں۔ صبح سویرے اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافے کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور سینے کے امراض میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک جا پہنچا۔
زیارت میں منفی 1، ژوب میں 7، چمن میں 7، نوکنڈی میں 14، سبی میں 17، تربت میں 19، گوادر میں 17 اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔