سیلابی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث قومی و صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد میں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان
این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII اور این اے 143 ساہیوال-III کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے
پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I اور پی پی 203 ساہیوال-VI کے انتخابات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔
ملتوی کرنے کی وجوہاتکمیشن نے حکم نامے میں کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پنجاب میں سڑکیں، پل، ریلوے لائنز، بجلی و موبائل کے پولز اور مواصلاتی نظام بری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔ سرکاری اور نجی عمارتیں، جن میں اسکول اور دفاتر شامل ہیں، شدید متاثر ہوئے ہیں، اور یہ عمارتیں پولنگ اسٹیشنز اور ریکارڈ اسٹوریج کے لیے استعمال ہونا تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
متاثرہ آبادی کا ایک بڑا حصہ بے گھر ہوگیا ہے، جس کے باعث وہ اپنے ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہ سکتے ہیں، اور ووٹر ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہونے کا خدشہ ہے۔ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف ہیں، اس لیے وہ انتخابی ڈیوٹیاں ادا کرنے کے لیے دستیاب نہیں۔ مختلف ریٹرننگ افسران نے بھی پولنگ اسٹاف کی عدم دستیابی کی اطلاع دی ہے کیونکہ وہ بھی ریلیف سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
حکومت پنجاب کی سفارشحکومت پنجاب نے بھی اپنے خط نمبر S.
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں معاملہ زیر غور آیا، جہاں سیلاب سے متاثرہ صورتحال، ریلیف آپریشنز، ووٹرز کی بے دخلی اور پولنگ اسٹاف و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم دستیابی پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو انجام اچھا نہیں ہوگا، نصرت جاوید کے پی ٹی آئی کو اہم مشورے
کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218(3)، آرٹیکل 254 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 58 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ان حلقوں میں انتخابات فی الحال ملتوی کیے جائیں۔ کمیشن کے مطابق جب حالات معمول پر آئیں گے تو انتخابات اسی مرحلے سے دوبارہ شروع ہوں گے جہاں سے انہیں ملتوی کیا گیا تھا۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے مطلوبہ انتظامات ممکن نہیں، اس لیے ووٹرز اور پولنگ عملے کی جانوں کی حفاظت اور عوامی مفاد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن پاکستان پنجاب پنجاب اسمبلی سیلاب ضمنی انتخابات قومی اسمبلی ملتویذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پاکستان پنجاب اسمبلی سیلاب ضمنی انتخابات قومی اسمبلی ملتوی انتخابات ملتوی ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کے باعث کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے اور حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا اور نقشے مہیا کیے جائیں۔جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر ، یو سیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر اور ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔