پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں دن رات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.
متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں ماہر طبی عملہ تعینات ہے۔
اسی طرح، اٹھارہ ہزاری جبوآنا اسکول کیمپ اور کوٹ شاکر کیمپ میں بھی مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے جوانوں نےولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ڈب کلاں میں 75 افراد اور 16 مویشی بحفاظت نکالے گئے۔بدہوانہ میں 14 افراد کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔
عوام کی جانب سے پاک فوج کی انتھک محنت، جذبہ خدمت اور فوری ردِ عمل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ہر سطح پر پاک فوج کی یہ کاوشیں عوام کے دل جیت رہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں پاک فوج کی
پڑھیں:
حیدر آباد ، ایک روزہ ڈینگی علاج کیلیے مفت طبی کیمپ کا قیام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی یونین کونسل 32کے چیئرمین اظہر شیخ اور دیگر منتخب نمائندوں کی جانب سے بھائی خان چوک پر یوسی دفتر میں ڈینگی کے علاج کیلئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں کے ڈینگی کے مفت ٹیسٹ کئے گئے ، جبکہ ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر یوسی 32کے چیئرمین اظہر شیخ نے کہاکہ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، لوگ ڈینگی مرض میں مبتلا ہوکر علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کے باعث پہلے ہی شہری پریشان تھے اوپر سے ڈینگی کی وبا نے شہریوں کا ذہنی سکون برباد کردیا ہے ایسے میں ہم منتخب نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کو اس حوالے سے ریلیف فراہم کریں اور اسی سلسلے میں ہم نے اپنی یوسی کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا کہ سب سے پہلے ڈینگی کے بلڈٹیسٹ فری کریں ، سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے آکر ٹیسٹ کروائے ، پہلے ہم نے اپنی یوسی کی حد تک یہ ٹیسٹ رکھے تھے پھر صورتحال دیکھ کر اندازہ ہوا کہ لوگوں کے پاس ٹیسٹ کرانے کی بھی سکت نہیں ہے ہم نے پورے حیدرآباد کیلئے یہ ٹیسٹ فری کردیئے ہیں۔ ہم ڈینگی سے متاثر افراد کو ٹوکن دیتے ہیں جسے لے کر جاجیانی ہسپتال جاتے ہیں وہاں پر ٹیسٹ فری کیا جارہا ہے۔