نائجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 63 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
لاگوس کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ایک اور خونی وار کیا ہے جس میں کم از کم 63 افراد جان سے گئے۔
یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں دارالجمال میں ہوا، جہاں حال ہی میں بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔
واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم فوری طور پر متاثرہ گاؤں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس المیے پر انتہائی رنجیدہ ہیں لیکن اعتراف کیا کہ فوجی نفری اتنی نہیں کہ ہر گاؤں کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ گورنر کے مطابق حال ہی میں تربیت یافتہ “فارسٹ گارڈز” کو جلد تعینات کیا جائے گا تاکہ دیہی آبادی اور جنگلات کو شدت پسندوں سے بچایا جا سکے۔
بوکو حرام 2009 سے اب تک ہزاروں افراد کو ہلاک اور لاکھوں کو بے گھر کر چکی ہے۔ تنظیم کی کارروائیاں نائجیریا تک محدود نہیں رہیں بلکہ چاڈ، نائجر اور کیمرون تک پھیلی ہوئی ہیں، جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔