کیف: روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ دارالحکومت کیف میں سرکاری دفاتر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے جن سے کئی بلند عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین کی کابینہ کے دفاتر پر براہ راست حملہ کیا گیا۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 810 ڈرون اور 13 میزائل داغے، جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئیں جنہوں نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، جبکہ ایک گھڑ سواری کلب میں سات گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملے جنگ کو مزید طول دینے کی کوشش ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روسی حملوں کی مذمت کی جبکہ یورپی یونین نے کریملن پر سفارت کاری کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماسکو پر مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ روس کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے، جبکہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک

ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • اسرائیل کی خطے میں جارحیت تھم نہ سکی، یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
  • وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ای فانلنگ نظام کو افتتاح کردیا
  • سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
  • دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
  • وینزویلا میں امریکی فضائی حملے میں تین دہشت گرد ہلاک، صدر ٹرمپ