کراچی: گٹر کی صفائی کے دوران خاکروب دم گھٹنے سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
لانڈھی میں گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق جبکہ دوسرا شہری بے ہوش ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی شام لانڈھی مرتضیٰ چورنگی پر واقعے سونا بریڈ کمپنی کے قریب گٹر میں صفائی کے کام کے دوران خاکروب گٹر میں پھنس گیا۔ ساتھی کو ڈوبتا دیکھ کر دیگر عملے نے مدد کی کوشش کی اس ہی اثناء میں راہ گیر شہری خاکروب کو بچانے کیلئے گٹر میں کود گیا۔ جسکے بعد 40 سالہ محسن ولد معیز نامی شہری کو نیم بے حوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ کام کیلئے گٹر میں جانے والے خاکروب کی لاش بھی نکال لی گئی۔لاش اور نیم بے ہوش شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق خاکروب کی شناخت 50 سالہ اقبال مسیح کے نام سے ہوئی ۔جو گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا۔ خاکروب کو بچانے کیلئے گٹر میں جانے والے شہری کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خاکروب کو کمپنی کی جانب سے صفائی کیلئے بلایا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ایک ہی دن میں شہری کو پانچ چالان موصول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ایک ہی دن میں شہری کو پانچ چالان موصول ہوگئے۔
شہری کو ایک ہی دن میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر پانچ چالان بھیج دیے گئے۔جن میں تین چالان ایکسپریس وے، ماڑی پور روڈ، 2 حسن اسکوائر کے مقام پر ہوئے۔30 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے ایک ہی مقام پر شہری کے تین چالان ہوئے، 30 اکتوبر کی رات 12 بجے ایک ہی مقام پر شہری کے 2 چالان ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان کا نفاذ: جرمانہ غلط عائد کیا گیا تو شہری کیا کریں؟
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک ہوں، پانچ چالان موصول ہوئے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ٹریفک پولیس نے ای چالان جرمانوں کی بروقت ادائیگی کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑے پیمانے پر رعایت کا اعلان کیا تھا۔
آئی جی سندھ نے بتایا تھا کہ 50 اقسام کی خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار روپے تک رکھا گیا ہے، تاہم 14 روز میں ادائیگی کی صورت میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے، رعایتی مدت میں ادائیگی پر جرمانہ 2 سے ڈھائی ہزار روپے تک ہوگا۔