کراچی: سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا جب کہ کراچی سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔
رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔
اس کے پیشِ نظر ایم 9 کے درمیان موجود کرش بیرئیر کو ہٹا کر پانی کے بہاؤ کا راستہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سپر ہائی کے اطراف کی متعدد رہائشیوں آبادیوں میں سیلابی ریلا داخل ہو گیا ہے اور متعدد مقامات پر 4 تا 5 فٹ پانی جمع ہو گیا ہے جب کہ سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔
ایدھی حکام نے بتایا کہ ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے ہائی روف میں سوار خاتون کی لاش نکال لی ہے۔
ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ہائی روف میں سوار 4 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی، مزید افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی روف میں سوار 4 افراد سپر ہائی وے
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔