اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ایلیسن نے بلومبرگ بلینیئرزانڈیکس میں ایلون مسک کی تقریباً ایک سالہ برتری کا خاتمہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایلون مسک کے خلاف سخت اقدام کی تیاری، ڈی پورٹ کرنے کی افواہیں زیرگردش

ایلیسن کی دولت میں صرف ایک دن میں حیران کن طور پر 101 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جب اوریکل کارپوریشن نے اپنی سہ ماہی رپورٹس جاری کیں۔

جنہوں نے وال اسٹریٹ کی توقعات سے بڑھ کر نتائج دکھائے اور مستقبل میں زبردست آمدنی کی پیشگوئی کی، یہ اضافہ انڈیکس کی تاریخ میں ایک دن میں ریکارڈ کیا گیا سب سے بڑا فائدہ ہے۔

اوریکل کی سی ای او سفرا کیٹز نے حالیہ سہ ماہی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے 3 مختلف صارفین کے ساتھ اربوں ڈالرز مالیت کے 4 معاہدے کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: بانی فیس بک مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی کلاؤڈ بزنس آمدنی اس مالی سال میں 77 فیصد بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچے گی، جبکہ آنے والے برسوں میں یہ بالترتیب 32 ارب، 73 ارب، 114 ارب اور 144 ارب ڈالر تک جا سکتی ہے۔

اب یہ کوئی راز نہیں کہ ان کے اس اعلان کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

10 ستمبر 2025 تک ایلیسن کی مجموعی دولت 393 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو مسک کی 385 ارب ڈالر کی دولت سے آگے نکل گئی ہے۔

یہ اضافہ اوریکل کے حصص میں 40 فیصد کے غیر معمولی اضافے کے بعد ممکن ہوا، جس کی بڑی وجہ کمپنی کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں جارحانہ سرمایہ کاری ہے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کا دورہ بھارت منسوخ، انڈیا کو کتنے ارب ڈالر نقصان کا خدشہ؟

81  سالہ ایلیسن اوریکل کے 41 فیصد شیئرز کے مالک ہیں، یہ کمپنی انہوں نے 1977 میں ایک آئی بی ایم ریسرچ پیپر سے متاثر ہو کر قائم کی تھی۔

ان کی قیادت میں اوریکل ایک چھوٹے اسٹارٹ اپ سے بڑھ کر عالمی ٹیکنالوجی کی ایک بڑی طاقت بن چکی ہے، جو انٹرپرائز ڈیٹا مینجمنٹ سسٹمز، کلاؤڈ انفرا اسٹرکچراور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹیفیشل انٹیلیجنس امیر ترین شخص اوریکل ایلون مسک بلومبرگ بلینیئرزانڈیکس کلاؤڈ کمپیوٹنگ لیری ایلیسن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رٹیفیشل انٹیلیجنس اوریکل ایلون مسک لیری ایلیسن ایلون مسک ارب ڈالر

پڑھیں:

بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس

امریکی ادارہ برائے خوراک و ادویات (FDA) نے مورنگا لیف پاؤڈر سے بنے غذائی سپلیمنٹس کو سالمونیلا (Salmonella) کے پھیلاؤ کے باعث مارکیٹ سے واپس بلانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد

ایف ڈی اے کے مطابق ’میمبرز مارک سوپر گرینز‘ ڈائٹری سپلیمنٹ پاؤڈر کا استعمال فوری طور پر بند کر دیا جائے، کیونکہ اس میں شامل مورنگا لیف پاؤڈر کی ایک مخصوص کھیپ بھارت کے شہر جودھپور کی کمپنی ویلی فارم ڈائریکٹ سے درآمد کی گئی تھی، جس سے متعدد افراد بیمار ہوئے ہیں۔

Health officials said at least 11 people have been sickened with salmonella infections linked to powder supplements sold at Sam's Club stores nationwide and online. https://t.co/vjvyXqPnEK

— FOX 35 Orlando (@fox35orlando) November 1, 2025

یہ مصنوعات امریکا بھر میں سیمز کلب (Sam’s Club) اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر فروخت کی جا رہی تھیں۔

مرکزی تحقیقاتی ادارے (CDC) کے مطابق اب تک 7 امریکی ریاستوں، ورجینیا، فلوریڈا، کنساس، مشی گن، نیویارک، نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے تین افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سہانجنہ درخت کے طبی فوائد

متاثرین میں سے بیشتر نے مورنگا لیف پاؤڈر پر مشتمل سپلیمنٹس استعمال کیے تھے، جبکہ ایک مریض کے گھر سے حاصل کیے گئے نمونے میں وہی سالمونیلا بیکٹیریا پایا گیا جو وبا کا سبب بن رہا ہے۔

ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ آلودگی کے مقام اور دیگر متاثرہ مصنوعات کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ادارے نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ مصنوعات کو استعمال نہ کریں، کیونکہ سالمونیلا سے متاثرہ خوراک 12 سے 72 گھنٹے کے اندر فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بھارتی کمپنی پابندی مورنگا

متعلقہ مضامین

  • کیا مصنوعی ذہانت کال سینٹرز کا خاتمہ کر دے گی؟
  • امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس
  • متنازع تنخواہ، پی آر سی ایل کے 6؍ ڈائریکٹرز اور سابق سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری