Jasarat News:
2025-11-02@23:29:28 GMT

ایس ایس پی عارف اسلم رائو نے مٹیاری کا چارج سنبھال لیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی محمد عارف اسلم راؤ نے چارج سنبھالنے کے بعد پولیس کے نظام میں بہتری کے لیے ابتدائی اقدامات اٹھا لیے ہیں،مٹیاری میں تعیناتی کے فوری بعد ایس ایس پی محمد عارف اسلم راؤ نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور سب ڈویڑنل افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا، جس میں پولیس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی فیصلے کیے گئے.

پولیس ترجمان کے مطابقایس ایس پی کی جانب سے سب سے پہلا قدم پولیس موبائل گاڑیوں کے لیے فیول کارڈ کا اجرا تھا، تاکہ تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو ایندھن کی کمی جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس کے ساتھ ہی ضلع بھر کے 16 تھانوں کے لیے الگ الگ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے.ایس ایس پی مٹیاری نے اپنے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار اور کسی بھی قسم کے جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی کے لیے

پڑھیں:

دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • مٹیاری: دیہاتوں میں مچھروں کی بہتات
  • مٹیاری : شہر وگردونواح میں مچھروں کی بہتات،کئی ڈینگی میں مبتلا ہوگئے
  • مٹیاری: شہر بھرمیں کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • سی ڈی اے میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ
  • بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم