ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
دبئی میں جاری ایشیا کپ 2025 میں گروپ مرحلے کا ایک میچ باقی ہے جو دفاعی چیمپئن بھارت اور عمان کے درمیان جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تاہم، ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 4 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جو ہفتے سے دبئی میں شروع ہوگا۔
اب تک کھیلے گئے 11 میچز کے بعد بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔
سپر 4 فارمیٹسپر 4 مرحلہ راؤنڈ رابن طرز پر کھیلا جائے گا، یعنی ہر ٹیم باقی 3 ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
پوائنٹس سسٹم وہی رہے گا یعنی کہ جیت پر 2 پوائنٹس اور میچ نتیجہ خیز نہ رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا، اگر پوائنٹس برابر ہوں تو نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
سپر 4 مرحلے کا شیڈولدبئی میں شروع ہونے والے اس مرحلے کے پہلے میچ میں 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اگلے ہی روز یعنی 21 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔
پھر 23 ستمبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا میدان میں اتریں گے دوسری جانب 24 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جبکہ 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
سپر 4 مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ سپر 4 شیڈول.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ شیڈول بنگلہ دیش سری لنکا ستمبر کو
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔