بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کا آغاز آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز آج ہوگا۔
دربار کرتار پور کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔
ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے کہا کہ بھارت نے تقریبات میں شرکت کے لیے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائینگے
اسلام آباد:( نیوزڈیسک ) وزیراعظم 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے، اِن تقریبات میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ دورے میں شہباز شریف آزربائیجان کی صدر الہام علئیوو اور آذربائیجانی قیادت کے علاوہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو پاکستان کا دورہ بھی کریں گے، دونوں رہنماوں میں گذشتہ ملاقات ستمبر میں تیانجن، چین میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
آزربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتی ہیں،جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔