اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) بین الاقوامی سمندروں میں حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دینے کے لیے اقوام متحدہ کا معاہدہ 60 ممالک کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز مراکش اور سیرالیون اس معاہدے کی توثیق کرنے والے 60ویں اور 61ویں ممالک بن گئے جس کے بعد آئندہ سال جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ رکن ممالک نے جون 2023 میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی جس سے پہلے دو دہائیوں تک اس پر بات چیت ہوتی رہی۔

اسے رسمی طور پر 'ملکی دائرہ ہائے اختیار سے پرے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کا معاہدہ' (بی بی این جے) بھی کہا جائے گا۔ Tweet URL

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے معاہدے کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سمندر اور کثیرالفریقیت کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران رکن ممالک نے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے واضح کیا کہ جب مشترکہ بھلائی کے لیے اکٹھے کام کیا جائے تو کیا کچھ ممکن ہے۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کی صورت میں تہرے زمینی بحران کا سامنا ہے اور ان حالات یہ معاہدہ سمندر اور انسانیت کی بقا کا ضامن ہو گا۔

انسان کے وجود کی بنیاد

کھلے سمندروں کا یہ معاہدہ بین الاقوامی پانیوں کے دو تہائی حصے کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ و پائیدار استعمال، سمندری جینیاتی وسائل سے حاصل ہونے والے فوائد کی مزید منصفانہ تقسیم، سمندر میں مچھلیوں کو تحفظ دینے کے لیے محفوظ علاقوں کا قیام، سائنسی تعاون کو مضبوط بنانے اور متعلقہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جن کی پابندی رکن ممالک پر لازم ہو گی۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا ہے کہ سمندر زندگی اور انسان کے وجود کی بنیاد ہے۔ آج دنیا نے سمندروں اور اپنے مستقبل کو تحفظ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

انسانیت کے مستقبل کا تحفظ

'بی بی این جے' معاہدہ سمندری قانون پر اقوام متحدہ کے کنونشن تلے اٹھائے گئے اقدامات کو آگے بڑھائے گا جسے 'سمندروں کا آئین' بھی کہا جاتا ہے۔

17 جنوری 2026 کو نافذالعمل ہونے کے بعد یہ معاہدہ حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے بین الاقوامی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عالمگیر طریقہ کار مہیا کرے گا۔ ان اہداف میں عالمگیر حیاتیاتی تنوع پر کنمنگ مانٹریال فریم ورک کے تحت 2023 تک زمین اور سمندر کے 30 فیصد علاقوں کو تحفظ دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے باقیماندہ تمام ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ بھی بلاتاخیر اس معاہدے کی توثیق کریں اور رکن ممالک اس پر فوری و مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں کیونکہ سمندر کی صحت انسانیت کی صحت ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حیاتیاتی تنوع کے اقوام متحدہ کے کو تحفظ دینے معاہدے کی رکن ممالک کے لیے

پڑھیں:

معروف گلوکار زوبین گارگ سمندر میں تیراکی دوران ہلاک ہوگئے

بالی ووڈ اور آسام کے معروف گلوکار زوبین گارگ سنگاپور میں ایک حادثے کے باعث انتقال کر گئے۔

52 سالہ فنکار جزیرہ نما ملک میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں 20 اور 21 ستمبر کو پرفارم کرنا تھا۔

হে শিল্পী, তোমালৈ অশ্ৰুসিক্ত শ্ৰদ্ধাঞ্জলি..

অমৰ কণ্ঠ হৈ সকলোৰে হৃদয়ত ৰৈ যাব জুবিন গাৰ্গ।

The immortal voice will remain in everyone's heart, Zubeen Garg. pic.twitter.com/u3YahOomf8

— Chief Minister Assam (@CMOfficeAssam) September 19, 2025

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ زوبین گارگ اسکیوبا ڈائیونگ کے دوران جاں بحق ہوئے۔

نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے نمائندے انوج کمار بوروہا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ گلوکار کو پانی کے اندر سانس لینے میں دشواری پیش آئی، فوری طور پر سی پی آر دیا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہیں آئی سی یو میں بچایا نہ جا سکا اور دوپہر ڈھائی بجے وفات ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:لگاتار 20 سال سے بولی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ہیں؟

تاہم بعد میں منظرعام پر آنے والی تفصیلات مختلف ہیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ گلوکار دراصل بغیر لائف جیکٹ کے تیرتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔

ان کے مطابق زوبین گارگ نے یاٹ سے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی، پہلے وہ لائف جیکٹ پہنے ہوئے تھے مگر بعد میں اسے اتار دیا، کیونکہ وہ کہہ رہے تھے کہ لائف جیکٹ کے ساتھ تیرنا مشکل ہے۔ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔

یاد رہے کہ زوبین گارگ بالی ووڈ فلم ’گینگسٹر‘  کے مشہور گیت ’یا علی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور انہوں نے بھارتی موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا بھارت بولی ووڈ زوبین گارگ سنگاپور سنگر گلوکار

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں
  • پاک سعودیہ مشترکہ دفاع کا معاہدہ
  • نئی عالمی صف بندیاں
  • پاکستان،سعودی دفاعی معاہدہ: ایک تاریخی سنگ ِ میل
  • شمالی سمندر کے نیچے کشودرگرہ کا 43 ملین سال پرانا گڑھا دریافت
  • معروف گلوکار زوبین گارگ سمندر میں تیراکی دوران ہلاک ہوگئے
  • پاک سعودی مشترکہ دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے،شجاع الدین شیخ
  • سعودی عرب سے معاہدہ کسی ملک کیخلاف نہیں، پاکستان
  • پاک سعودیہ معاہدہ، آج یومِ تشکر منایا جائے گا، علماء کونسل