ایران کا یورپی ممالک کو سخت انتباہ، جوہری ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش اس کے نتیجے میں تہران کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون مؤثر طور پر معطل کر دے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر سے پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کی قرارداد منظور کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا، قرارداد کی حمایت صرف چار ممالک نے کی، نو نے مخالفت اور دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا، جس کے بعد یورپی ممالک کی جانب سے شروع کیا گیا “اسنیپ بیک” (snapback) عمل تیزی سے آگے بڑھ گیا ہے۔
خیال رہےکہ ایران کی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ صدر مسعود پزشکیان نے یورپی اقدام کو “غیر دانشمندانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے مہینوں کی سفارتی کاوشوں اور آئی اے ای اے کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ان کا ملک پابندیوں کے دباؤ میں نہیں آئے گا، ہمارے دشمن چاہیں تو بھی ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے، ہم نے کبھی دباؤ کو قبول نہیں کیا اور نہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے بھی کیے گئے تو ایرانی سائنسدان اور ماہرین انہیں دوبارہ تعمیر کر لیں گے۔
ایرانی مؤقف کے برعکس یورپی ممالک (ای 3) کا کہنا ہے کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اسی لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔ یورپی ممالک نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ایران آئی اے ای اے کو مکمل رسائی دے اور امریکا کے ساتھ مذاکرات میں واپس آئے تو پابندیوں کے نفاذ میں 6 ماہ کی تاخیر کی جا سکتی ہے، لیکن تہران نے ایسی کسی پیشکش کو قبول نہیں کیا۔
یاد رہے کہ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور بدلے میں عالمی پابندیاں ہٹا دی گئی تھیں، تاہم 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس 400 کلوگرام سے زائد یورینیم موجود ہے جسے 60 فیصد تک افزودہ کیا جا چکا ہے، جو ہتھیار بنانے کی سطح کے قریب ترین ہے۔ ایران البتہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں ایران پر سے پابندیاں مستقل طور پر ہٹانے کی قرارداد 19 ستمبر کو منظور نہ ہو سکی، چار ووٹ حمایت میں، نو مخالفت میں اور دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اس ناکامی کے بعد اسنیپ بیک کا عمل رک نہیں سکا۔
ایران پر دوبارہ عالمی ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی، یورینیم افزودگی اور ری پروسیسنگ پر مکمل پابندی، میزائل سرگرمیوں پر قدغن، ایرانی شخصیات اور اداروں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں شامل ہوں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی اے ای اے یورپی ممالک ایران پر
پڑھیں:
خان سر کے کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، کوچنگ سینٹر کو دو دن میں اڑانے کی دھمکی دی گئی
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے مشلہ پور میں خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں کچھ دیر کیلئے خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے پتھراؤ کی بھی اطلاع دی۔ اسلام ٹائمز۔ پٹنہ کے کدم کنواں تھانہ علاقے میں کل دیر رات افراتفری مچ گئی، جب کچھ شرپسند عناصر معروف استاد خان سر کے کوچنگ سینٹر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ اور لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی۔ واقعے میں کوچنگ سینٹر میں موجود کئی سامان کو نقصان پہنچا جب کہ وہاں تعینات ایک گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ سر میں چوٹ لگنے کے بعد اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹنہ پولیس حرکت میں آگئی۔ پٹنہ کے ایس ایس پی، کدم کنواں پولس اسٹیشن اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس کی ٹیمیں رات گئے تک جائے وقوعہ پر موجود رہیں اور عہدیدارون کی جانب سے شواہد اکٹھے کئے گئے۔
واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے خان سر نے الزام لگایا کہ حال ہی میں ان کے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے ہزاروں طلباء کو بہار پولیس بھرتی امتحان میں منتخب کیا گیا تھا، جس نے کچھ کمپٹیشن کرنے والے کوچنگ اداروں کو پریشان کر دیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں، جس کے نتیجے میں حملہ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ خان سر نے کہا کہ یہ لوگ پوچھ رہے ہیں، ہم اتنی کم فیس پر کیوں پڑھا رہے ہیں، ہمیں اتنے اچھے نتائج کیوں مل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہزاروں طلباء کے نتائج آتے ہیں تو کچھ سماج دشمن عناصر کو خطرہ محسوس ہوتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے مشلہ پور میں خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں کچھ دیر کے لئے خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے پتھراؤ کی بھی اطلاع دی۔ حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پٹنہ کے ایس ایس پی کارتکیہ کے شرما نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کچھ طلباء نے کوچنگ سینٹر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ واقعے میں ایک گارڈ زخمی ہوا، اس کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔