’’مشن نور‘‘ایک متنازعہ نام ہے،صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے بھی اس کی تائید کی،حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اذانیں تو دی جانی تھیں اور ہم سب تیار بھی تھے۔ لیکن گزشتہ رات تک ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ ایک عالمِ دین نے بتایا کہ’’مشن نور‘‘ایک متنازعہ نام ہے۔ میں نے یہ بات فوراً پولیٹیکل کمیٹی میں شیئر کی جہاں صاحبزادہ حامد رضا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی تائید کی۔
حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ صاحبزادہ صاحب نے بھی علماء کرام سے تصدیق کی اور ہم سب نے معلوم کیا۔ سب نے یہی کہا کہ اس کی کڑیاں قادیانیت سے ملتی ہیں۔ چونکہ اذان پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ صرف نام متنازعہ تھا، اس لیے ضروری تھا کہ نام تبدیل کیا جائے۔ وقت بہت کم تھا، اس لیے پارٹی کے آفیشل اعلامیے کا انتظار کیے بغیر میں نے فوری طور پر اس نام کو رکوا دیا۔ یہ میرا فرض تھا کہ کسی بھی متنازعہ چیز کو آگے نہ بڑھنے دیا جائے۔ الحمدللہ آج صبح ہم نے سینیٹر نوراُلحق قادری صاحب سے بات کی، پوری پارٹی لیڈرشپ سے مشاورت ہوئی اور سب نے اتفاق کیا کہ اس کا نام بدل کر “حکمِ اذان” رکھا جائے۔ صرف ایک دن نہیں بلکہ 20 سے 24 ستمبر تک، چار دن متواتر ہر جگہ بھرپور انداز میں اذانیں دی جائیں گی، کیونکہ پاکستان پر بہت بڑی آزمائش ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ معاملہ بہتر انداز میں حل ہو گیا۔ نوراُلحق قادری صاحب، جو کہ عمران خان صاحب کے فوکل پرسن برائے مذہبی امور ہیں، نے اس حوالے سے باقاعدہ بیان جاری کر دیا ہے جو پارٹی کا آفیشل مؤقف ہے۔ اس سے پہلے پارٹی کی طرف سے کوئی اعلامیہ نہیں تھا، لیکن اب ہے کہ اذانیں “حکمِ اذان” کے نام سے دی جائیں گی۔ جہاں تک میری ذات پر پروپیگنڈے کا تعلق ہے، مجھے اس کی پرواہ نہیں۔ میرا ضمیر مطمئن ہے کہ میں نے اذان پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا ، میرا اعتراض صرف نام پر تھا، اور الحمدللہ یہ درست انداز میں حل ہو گیا ہے۔ جو میرا موقف صحیح سمجھ رہے تھی اُنکا شُکریہ جو غلط سمجھ رہے تھے اُمید ہے اُنکو اب اندازہ ہوگیا ہوگا۔
شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
اذانیں تو دی جانی تھیں اور ہم سب تیار بھی تھے۔ لیکن گزشتہ رات تک ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ ایک عالمِ دین نے بتایا کہ “مشن نور” ایک متنازعہ نام ہے۔ میں نے یہ بات فوراً پولیٹیکل کمیٹی میں شیئر کی جہاں صاحبزادہ حامد رضا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی تائید کی۔ صاحبزادہ صاحب… pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کا آخری روز، ننکانہ صاحب میں عام تعطیل
ننکانہ صاحب ( نیوزڈیسک) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، ننکانہ صاحب میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے۔
مرکزی تقریب کے اختتام پر نگر کیرتن جلوس نکالا جائے گا، کیرتن جلوس گوردوارہ جنم استھان سے سات گوردواروں میں جائے گا، نگر کیرتن جلوس گوردوارہ کیارہ صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت، برطانیہ، فرانس ،کینیڈا ، امریکہ سمیت اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں، رات گئے بھوگ کی رسم کے ساتھ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، گوردوارہ جات اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے، گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر لگائے گئے ہیں۔
گوردواروں اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا۔
سکھ یاتری اپنے مقدس مقامات کی درشن کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا، بھارت سے 2100 سکھ یاتری آئے ہیں جو دس روزہ مذہبی دورہ مکمل ہونے پر 13 نومبر کو واپس روانہ ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کو بابا گرونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک نے انسانوں کو یکجہتی و بھائی چارے کی راہ دکھائی اور سچائی، محبت اور امن کا پیغام دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بابا گرونانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں، یاتریوں کے قیام اور سیکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ مکمل تحفظ کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے عزم کی عالمی سطح پر روشن مثال ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔