اوپن اے آئی کی کم عمر صارفین کے لئے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں عائد
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی نےکم عمر صارفین کے لئے چیٹ جی پی ـٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔
نیویارک : اوپن اے آئی نے ان کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا جن کی کم عمر 18 سال سے کم ہے۔
معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے نئی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں کم عمر یعنی 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ چیٹ بوٹ کے استعمال میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپن اے آئی کے سی ای او نے اعلان کیا ہے کہ اب ایسے نئے ضوابط نافذ کیے جائیں گے جو 18 سال سے کم عمر صارفین کیلئے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو محفوظ بنائیں گے۔
سیم آلٹمین کے مطابق ہماری ترجیحات میں پرائیویسی اور آزادی کے مقابلے میں حفاظت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ ایک نئی اور طاقتور ٹیکنالوجی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کم عمر بچوں کو سب سے زیادہ تحفظ درکار ہے۔
نئی پالیسی کے تحت چیٹ جی پی ٹی کو بچوں سے بات کرتے ہوئے جنسی نوعیت کی گفتگو اور خودکشی سے متعلق بات چیت میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اب 18 سال سے کم عمر صارفین کے ساتھ یہ “فلرٹی” گفتگو نہیں کرے گا اور خودکشی کے موضوعات پر گفتگو میں بھی مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
اوپن اے آئی کا مزید کہنا ہے کہ والدین کو اب یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کے لیے “بلیک آؤٹ آورز” مقرر کرسکیں گے، یعنی ایسا وقت جس میں بچوں کو چیٹ جی پی ٹی دستیاب نہیں ہوگا، یاد رہے کہ یہ فیچر پہلے موجود نہیں تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کم عمر صارفین کے اوپن اے ا ئی چیٹ جی پی ٹی سال سے کم
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔