جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سابق گورنر سندھ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، جبکہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت متعدد دیگر راہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آزادی مارچ کیس کو گرفتار کرکے عمران اسماعیل

پڑھیں:

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر

پشاور:

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔

درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے، صوبائی کابینہ نے 21 فروری 2025 ء کو 25 وی اجلاس میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی، خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزاروں نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم 1984ء میں تعمیر کیا گیا، اس کا پہلے نام شاہی باغ کرکٹ اسٹیڈیم تھا، سابق وفاقی وزیر اسپورٹس ارباب نیاز کی وفات کے بعد میونسپل کارپوریشن نے 1987ء میں ایک قرارداد کے ذریعے اسٹیڈیم کا نام ارباب نیاز رکھ دیا۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں کو کسی زندہ شخص کے نام سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، صوبائی حکومت نے ایک سیاسی فیصلے کے تحت اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو بتایا کہ عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر ناراض ہیں اور انہوں نے حکم دیا کہ اسٹیڈیم کا پرانا نام بحال کیا جائے، اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنا غیر قانونی ہے، عدالت صوبائی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت کا سابق گورنر سندھ کو گرفتار کرنے کا حکم، وارنٹ جاری
  • متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے
  • آزادی مارچ کیس: اسلام آباد کی عدالت نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
  • 27 ستمبر کا جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، پوری قوم نکلے، عمران خان
  • ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر
  • توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف آخری 2 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ 
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ اسد قیصر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عمران خان کاوڈیولنک سماعت کا بائیکاٹ،عدالت میںپیش کرنے کی درخواست خارج