چین نے اے آئی کی بدولت بلند ترین ڈیم تعمیر کرکے پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سنکیانگ کے علاقے میں دنیا کا سب سے اونچا کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم تعمیر کر لیا ہے، جس میں پانی بھرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ ڈیم 247 میٹر بلند ہے، جو ایک 80 منزلہ عمارت کے برابر ہے، اور اسے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید انجینئرنگ کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ اس کا نام داشیشیا ڈیم رکھا گیا ہے۔
منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعمیر میں خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ بغیر ڈرائیور مشینری، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹوئن اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز نے اس منصوبے کو نہ صرف محفوظ بنایا بلکہ اسے مقررہ وقت سے 8 ماہ پہلے تکمیل کے قریب پہنچا دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ عمل تھری ڈی پرنٹنگ سے مشابہ ہے، جس نے زلزلوں اور مشکل جغرافیائی حالات میں بھی ڈیم کی مضبوطی کو یقینی بنایا۔
اگلے سال مکمل ہونے پر یہ ڈیم 1.
ماہرین کا کہنا ہے کہ کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم نہ صرف کم لاگت والا منصوبہ ہوتا ہے بلکہ یہ زلزلوں کے خلاف زیادہ مزاحمت رکھتا ہے۔ چینی حکام نے اس منصوبے کے ماحولیاتی پہلو کو بھی نظرانداز نہیں کیا اور دریائے تارم کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار مچھلیاں چھوڑیں۔ داشیشیا ڈیم چین کی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ ہے، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کو کس قدر تیز اور محفوظ بنا سکتی ہے۔
ویب ڈیسک
شیخ یاسین
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ اے این پی عہدیدار کو تلاوت قرآن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
کراچی:سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا، مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئی جب وہ قران پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرا ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا گیا۔
ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک اور ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول اپنے گھر میں قائم بیٹھک پر قرآن پاک پڑھ رہا تھا کہ اس دورا ن دو نامعلوم ملزمان نے بیٹھک میں گھس کر مقتول کو تین گولیاں مار کر قتل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم پولیس نے جائے وقوع سے خول اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول سمیع اللہ باجوڑی اے این پی کے علاقائی صدر تھے اور ان پر اس قبل بھی حملہ ہوچکا تھا۔
مزید بتایا گیا کہ ابتدائی معلومات میں پولیس کو مقتول کے اہل خانہ اور رشتے داروں نے الزام عائد کیا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان رحمان بابر نے بتایا کہ سمیع اللہ باجوڑی اے این پی ضلع شرقی نیو سبزی منڈی یوسی 8 کے صدر تھے۔
ترجمان نے کہا کہ اے این پی اس واقعے کی مذمت کرتی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔