Jasarat News:
2025-09-23@23:54:04 GMT

لانڈ ھی سے بچے کی بوری بند لاش برآمد‘ 2ملزمان گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کے علاقے 36 بی لعل مزار کے قریب کچرا کنڈی سے 7 سالہ سعد علی ولد سلمان علی کی بوری بند لاش ملنے کے بعد پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعد علی 18 ستمبر کو گھر سے 20 روپے لے کر چیز لینے نکلا اور واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج کرایا تھا۔ پانچ روز بعد بچے کی لاش گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور سر پر وزنی چیز لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی۔ ڈی آئی جی کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے خفیہ معلومات اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں 45سالہ سہیل قریشی ولد طفیل اور 18سالہ محمد حسن ولد محمد اقبال شامل ہیں۔ ڈی ایس پی لانڈھی فائزہ سوڈھر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے زیادتی کرنے اور قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ بچہ جب گھر سے باہر نکلا تو سہیل نامی ملزم نے چیز دلانے کے بہانے لے کر گیا۔ قریب باڑے میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ مقتول کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے تلاش میں تعاون نہیں کیا، تاہم گرفتاری کے بعد اہل خانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے گا۔ مقتول بچے کی نمازِ جنازہ اور تدفین گزشتہ روز ظہر کے وقت ادا کی گئی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈکیتی کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا

ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 7 برس قید بامشقت کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ ملزمان میں سمیع اور ایمان شامل ہیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، کوئی بھی شہری بے رحم لٹیروں کے ہاتھوں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا، گواہان کے بیانات میں معمولی تضاد کی بنیاد پر ملزمان کو بری کرنا معاشرے کی بہتری کے لئے مناسب نہیں ہوگا۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر نے معاشرے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، کئی معصوم شہری اپنی جان یا قیمتی اشیا سے محروم ہوچکے ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے جنرل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران مدعی سے موبائل فون چھینا، ملزمان نے موبائل میں ماوجود مائیکرو فنانسنگ ایپ سے 2 لاکھ 88 ہزار روپے نکالے، ملزمان کو مدعی مقدمہ نے شناخت کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد: پہلے گھر میں ملازمہ کو رکھوایا، پھر ڈکیتی کی، 5 ملزمان گرفتار
  • سرگودھا، سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ، خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار
  • کراچی: لانڈھی میں ملنے والی بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، زیادتی کی تصدیق
  • پڈعیدن ،نواحی علاقوں میں پولیس کا کامیاب کریک ڈائون
  • ڈکیتی کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا
  • جبری زیادتی اور گینگ ریپ کیسز میں راضی نامہ جرم قرار، گرفتار کرنے کا حکم
  • جھنگ: دو افراد کیخلاف جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون گرفتار
  • مظفرگڑھ: بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا