نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاویدکو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما فلک جاویدکو نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید کو لاہور میں اچھرہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق فلک جاوید 2 مقدمات میں مطلوب تھیں، فلک جاوید پر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈے کا مقدمہ درج ہے، فلک جاوید پر خاتون سیاستدان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ بھی درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلان انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلان چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر سپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کیلئے دیے جائیں گے:وزات داخلہ کے احکامات جاری وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نطرثانی کرے، بیرسٹر سیف آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط، مذاکرات کل شروع ہوں گے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،، اختر عباس سمیت متعدد آفیسران ڈائریکٹر تعینات ،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر۔۔۔۔ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ٹرمپ کا جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی20 اجلاس میں نمائندے نہ بھیجنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا کے کسی بھی حکومتی اہلکار نے اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے گروپ آف 20 (جی20) سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ یہ ایک مکمل بدنامی ہے کہ جی20 اجلاس جنوبی افریقہ میں ہو رہا ہے۔ افریقانرز (جو ہالینڈ، فرانس اور جرمن نسل کے آباد کاروں کے وارث ہیں) کو قتل کیا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں اور کھیت غیر قانونی طور پر ضبط کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ جنوبی افریقہ کے خلاف آپے سے باہر، جی-20 سے نکالنے کا مطالبہ

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ افریقانرز کو سیاہ فام اکثریتی ملک میں نسل کی بنیاد پر ظلم کا سامنا ہے، لیکن جنوبی افریقہ کی حکومت نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا، جب تک یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں، کوئی امریکی حکومتی اہلکار اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ میں 2026 میں جی20 اجلاس میامی، فلوریڈا میں منعقد کرنے کا منتظر ہوں۔

ٹرمپ نے پچھلے ماہ امریکی پناہ گزینوں کے لیے ریکارڈ کم حد مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ پناہ گزینوں کی ترجیح زیادہ تر سفید فام افریقانرز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس، جو 22-23 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے جی20 اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے، اب نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ’سبسڈی نہ ملی تو واپس جنوبی افریقہ چلے جائیں گے‘، ٹرمپ کی ایلون مسک کو دھمکی

جنوبی افریقہ کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی اندرونی اور خارجہ پالیسیوں پر بھی اعتراض کیا ہے، جن میں زمین کی پالیسی اور اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کے مقدمے جیسے مسائل شامل ہیں۔

اس سے قبل اس سال، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 وزرائے خارجہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ امریکہ اگلے سال سے جی20 کی صدارت جنوبی افریقہ سے سنبھالنے جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرمپ جنوبی افریقہ جی20 کانفرنس

متعلقہ مضامین

  • امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار
  • لاہور،14تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
  • ٹرمپ کا جنوبی افریقہ میں منعقدہ جی20 اجلاس میں نمائندے نہ بھیجنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟
  • ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی
  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، ڈیٹا ہارڈ ڈسک برآمد
  • انٹرنیٹ پر شہریوں کا ڈیٹا بیچنے والا ملزم گرفتار، کروڑوں پاکستانیوں کے ڈیٹا پر مشتمل ہارڈ ڈسک برآمد
  • نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار 7 افسران نے استعفیٰ دیدیا
  • یو ٹیوبر ڈکی بھائی کی تحقیات کرنے والے 7 گرفتار افسران مستعفی
  • ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت کا معاملہ، 7 گرفتار افسران کے استعفے وزارت داخلہ کو موصول
  • ڈکی بھائی اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینےکے معاملے میں بڑی پیشرفت